سعودی،28دسمبر(ایجنسی) سعودی_عرب کے مفتی اعظم اور سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد دولت اسلامیہ ' داعش' کو شکست دے گا۔
شیخ عبدالعزیز نے سعودی اخبار 'عکاظ' سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے جنگجو
اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے داعش کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا۔
مفتی اعظم کا کہنا تھا "انہیں [داعشی جنگجوئوں کو] اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا۔ بلکہ انہیں خوارجیوں کی ہی ایک قسم سمجھا جائے جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو "کافر قرار دیتے ہوئے ان کے قتل کی اجازت دی تھی۔